ممبئی ۔ لیفٹننٹ جنرل پرادیپ سی نائر نے آج ڈائر جنرل رکروٹنگ انڈین آرمی کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ رکروٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ سپاہیوں اور عہدیداروں کی فوج میں بھرتی کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔ لیفٹننٹ جنرل نائر اتی وششٹ سیوا میڈل ‘ یدھ سیوا میڈل کے انعام یافتہ ہیں اور انہوں نے 1985 میں سکھ ریجمنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ سینک اسکول ستارا ‘ نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی ‘ ڈیفنس سروسیس اسٹاف کالج ‘ کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ کے فارغ التحصیل ہیں۔ تین دہوں سے زائد اپنے کیرئیر میں انہوں نے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ سیاچن میں بھی کام کرچکے ہیں۔