اجمیر : سینئر آرمی آفیسر لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نے آج راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کی زیارت کی۔لیفٹیننٹ جنرل سیٹھ نصیر آباد کنٹونمنٹ آرمی ایریا کا معائنہ کرنے آئے ہوئے ہیں۔وہ صبح نصیر آباد سے اجمیر درگاہ شریف پہنچے ۔ انہوں نے خواجہ صاحب کی درگاہ پر حاضری دے کر گلہائے عقیدت نذر کیے اور امن اور خوشحالی کی دعا کی۔ زیارت کے دوران فوج اور پولیس کے جوانوں نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے ۔ وی آئی پی خادم مقدس معینی نے زیارت کراکے ان کی دستاربندی کی۔انہوں نے پیر کو نصیر آباد کنٹونمنٹ کا معائنہ کیا اور آرمی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ نصیر آباد اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر سمیر کوشل بھی موجود تھے ۔