لیفٹیننٹ جنرل پشپیندر سنگھ فوج کے نائب سربراہ

   

نئی دہلی ،یکم (یو این آئی) لیفٹیننٹ جنرل پشپیندر سنگھ نے جمعہ کو یہاں فوج کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔اس سے قبل وہ آرمی ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل، آپریشنل لاجسٹکس اینڈ اسٹریٹیجک موومنٹ کے عہدے پر تھے ۔چارج سنبھالنے سے قبل انہوں نے نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل آفیسر کو دسمبر 1987 میں پیرا شوٹ ریجمنٹ (خصوصی افواج) کی 4 ویں بٹالین میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ لا مارٹنیئر کالج لکھنؤ، لکھنؤ یونیورسٹی اور انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون کے سابق طالب علم ہیں۔ جنرل آفیسر نے ’آپریشن پون‘، ’آپریشن میگھ دوت‘، ’آپریشن آرکڈ‘ میں خدمات انجام دی ہیں اور ‘آپریشن رکشک’ میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔ لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے 38 سال پر محیط شاندار کیریئر کے دوران کمان اور اسٹاف کے مختلف عہدوں پر فائز رہے ۔ انہوں نے وادی کشمیر اور لائن آف کنٹرول پرا سپیشل فورسز کے یونٹ کی کمان سنبھالی۔