لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا پہلگام کا دورہعوام سے بات چیت

   

Ferty9 Clinic

سری نگر : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز پہلگام کا دورہ کیا اور وہاں پر مقامی لوگوں، دکانداروں اور سیاحوں کے ساتھ ملاقی ہوئے ۔ایل جی نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز پہلگام کا دورہ کیا اور وہاں پر مقامی ذی عزت شہریوں، دکانداروں اور سیاحوں کے ساتھ گفت و شنید کی۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور دکانداروں نے اس موقع پراہم مسائل ابھارے ۔ایل جی منوج سنہا نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو وقت مقررہ کے اندرا ندر حل کیا جائے گا۔منوج سنہا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا: شہرہ آفاق پہلگام میں مین مارکیٹ کے دکانداروں، مقامی لوگوں کے ساتھ ملاقات کی۔