لیفٹیننٹ گورنر نے منتخب حکومت کو نظرانداز کیا: منیش سسودیا

   

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ پر حملہ کیا ہے۔ منیش سسودیا نے لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ منتخب حکومت کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ ان کی طرف سے کی جا رہی تمام تحقیقات غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کو لکھے خط میں منیش سسودیا نے لکھا ہے کہ انہیں زمین، پولیس، پبلک آرڈر اور خدمات کے علاوہ کسی بھی معاملے میں حکم دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ تمام احکامات سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں۔ ابھی تک کسی بھی تحقیقات میں کچھ سامنے نہیں آیا۔ آخر میں منیش سسودیا نے لکھا ہے کہ آپ سے درخواست ہے کہ آئین کے مطابق کام کریں۔ آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرکے بی جے پی کو گھیر لیا ہے۔