اوساکا، 19 اکتوبر (آئی اے این ایس) کینیڈا کی ٹینس اسٹار لیلا فرنانڈز نے اتوار کو جاپان اوپن جیت کر اپنے کیریئر کا پانچواں اور رواں سال کا دوسرا خطاب حاصل کیا۔ چوتھی سیڈ فرنانڈز نے 18 سالہ چیک کوالیفائر تیرزا ویلینٹووواکو سخت مقابلے کے بعد 6-0، 5-7، 6-3 سے شکست دی۔یہ تمام پانچ خطابات انہوں نے ہارڈ کورٹ پر جیتے ہیں۔ اوساکا میں ان کی یہ کامیابی مسلسل پانچ فتوحات کے بعد آئی، جو جولائی میں واشنگٹن اوپن کے بعد پہلی مرتبہ ہوا کہ انہوں نے لگاتار میچز جیتے۔اس جیت کے ساتھ فرنانڈز ڈبلیو ٹی اے لائیو رینکنگ میں پانچ درجے ترقی پاکر22 ویں نمبر پر آگئیں اور کینیڈا کی نمبر ون کھلاڑی کا اعزاز دوبارہ حاصل کیا۔میچ کے آغاز میں فرنانڈز نے زبردست کھیل پیش کیا اور پہلا سیٹ محض30 منٹ میں جیت لیا۔ ویلینٹوووا نے دوسرے سٹ میں واپسی کی اور اسے7۔5 سے اپنے نام کیا، لیکن فیصلہ کن سیٹ میں تجربہ کارفرنانڈز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح یقینی بنائی۔دوسری جانب، خواتین ڈبلز میں ٹیلر ٹاؤنسنڈ اورکرسٹینا ملاڈینووچ نے اسٹورم ہنٹر اور ڈیسری کراوزک کو شکست دے کر اپنا پہلا مشترکہ خطاب جیتا۔ ٹاؤنسنڈ کے کیریئر کا یہ 11واں ڈبلز خطاب اور رواں سیزن کا چوتھا ہے۔