لیلیٰ خان کے قاتل سوتیلے باپ کو سزائے موت

   

ممبئی ۔ لیلیٰ خان کی موت کا معاملہ حل ہوگیا جیساکہ ممبئی کی سیشن عدالت نے پرویز ٹاک کو ان کی سوتیلی بیٹی اور اداکارہ لیلیٰ خان سمیت 5 افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنادی۔ عدالت نے ٹاک کو قتل اور شواہدکو مٹانے کا مجرم قرار دیا تھا۔ 14 سال قدیم اس مقدمہ میں اداکارہ لیلیٰ خان، ان کی والدہ اور چار بہن بھائیوں کے قتل کا معاملہ سامنے آیا۔ پرویز لیلیٰ کی والدہ کے تیسرے شوہر تھے۔ اس وقت اس معاملے نے تفریحی دنیا میں سنسنی پیدا کردی تھی اور یہ معاملہ کافی زیر بحث آیا تھا۔ اگر مقدمہ کی بات کریں تو یہ سال 2011 کا واقعہ ہے۔ قاتل نے اداکارہ لیلیٰ خان، ان کی والدہ اور ان کے چار بہن بھائیوں کو قتل کیا تھا اور بعد ازاں لاشوں کو فارم ہاؤس میں دفن کردیا تھا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لیلیٰ کے شوہر نے ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں پرویز ٹاک اور اس کے ساتھی آصف کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔ معاملہ جائیداد اور رقم سے متعلق تھا جس کا آج فیصلہ سنایا گیا۔