لینڈرپیس کے خلاف دفاعی چمپئن شرن کو شکست

   

Ferty9 Clinic

پونے ۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن دیوج شرن کو ٹاٹا اوپن مہاراشٹر ٹینس ٹورنمنٹ کے تیسرے ایڈیشن میں ہم وطن کھلاڑی لینڈر پیس کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔شرن نے پچھلے سال روہن بوپنا کے ساتھ ڈبلز خطاب جیتاتھا اور اس بار وہ نیوزی لینڈ کے آرٹیم سیتاک کے ساتھ میدان میں اترے لیکن پیس اور انکے آسٹریلیائی جوڑی دار میتھیو ایبڈن نے انھیں راست سٹوں میں 2۔6، 6۔7 سے شکست دی۔ مہالنگے بالے واڑی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس ٹورنمنٹ میں پیس اور ایبڈن نے پہلا سٹ 0۔3کی سبقت لینے کے بعد 2۔6 سے جیتا۔دوسرے سٹ میں مقابلہ سخت ہوا اور اس کا فیصلہ ٹائی بریک میں ہوا ۔ پیس جوڑی نے یہ مقابلہ ایک گھنٹہ 26منٹ میں جیتا۔