ترواننتا پورم: ہفتہ کو جنوبی ریلوے کے دو حصوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی ٹرینیں مکمل یا جزوی طور پر منسوخ کردی گئیں۔ سدرن ریلوے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آج صبح نیاٹکارا۔پارسالا اور ایرانیال-کولیتھورائی سیکشن پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے ناگرکوئل۔کنیا کماری سیکشن میں پٹری پانی میں ڈوب گئی۔ واقعہ کے بعد ریلوے کا عملہ جنگی بنیادوں پرٹھیک کرنے کے کام میں مصروف ہے ۔ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کئی ٹرینوں کو مکمل یا جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح کئی دیگر ٹرینوں کو بھی جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
