کے سی آر، آر ایس ایس کے ایجنٹ، محمد علی شبیر کا الزام، گمبھی راؤ پیٹ میں کانگریس کا روڈ شو، مہنگائی پر اظہار تشویش
گمبھی راو پیٹ؍ سرسلہ ۔ 5 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی نے لینڈ،سینڈاورمینڈمافیا حکومت جوکہ ایک ہی خاندان پر منحصر ہے کو بے دخل کرنے کی عوام سے اپیل کی، تلنگانہ کانگریس سربراہ ریونت ریڈی نے ہفتہ کی شام سرسلہ قدیم بس اسٹانڈ پر ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے دوران روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ریونت ریڈی نے کل سرسلہ میں 6 بجے شام تنگالہ پلی سے یاترا کا آغاز کیا جن کے ساتھ قانون ساز کونسل رکن جیون ریڈی، سابقہ ریاستی وزیر محمد علی شبیر،تلنگانہ پردیش کانگریس تشہیری کمیٹی کے کنوینر سید عظمت اللہ حسینی، سابقہ رکن پارلیمنٹ کریم نگر پونم پربھاکر گوڑ ،سابق رکن پارلیمنٹ سکندرآباد انجن کماریادو،۔ سابقہ رکن پارلیمنٹ ورنگل سرسلہ راجیہ ،صدر ضلعی کانگریس سرسلہ آدی سرینواس،کانگریس انچارج حلقہ اسمبلی سرسلہ کے کے مہیندر ریڈی وغیرہ بھی شامل تھے چھ کیلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے قدیم بس اسٹانڈ پہونچے جہاں یہ یاترا عوامی جلسہ میں تبدیل ہوگئی ریونت ریڈی نے مخاطب کرتے ہوے ریاستی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اب مفاد پرست حکومت کو ریاست سے بے دخل کرنے کاوقت آچکا ہے ، ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست پر صرف کلواکونٹلہ خاندان کی حکمرانی چل رہی ہے، ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کے پاس علیحدہ ریاست تلنگانہ تشکیل کے دوران اپنی جان قربان کرنے والوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ سرسلہ جو کہ تحریک کا ایک اہم مرکز مانا جاتا ہے سے تحریک کے دوران اہم رول اداکرنے والے حرکیاتی قائد کے کے مہندر ریڈی جنہوں نے 2001 سے 2009 تک کے سی آر کا ساتھ دیا، انہیں اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ سے محروم رکھا اور اپنی ذاتی مفاد کے لئے امریکہ میں مقیم اپنے بیٹے کے ٹی راما راو کو سرسلہ سے میدان میں اتارا،ریونت ریڈی نے کہا علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کے دوران کونڈہ لکشمن بابو جی راو نے آپنا گھر تک تحریک کی آفیس میں تبدیل کردیا تھا جنکے دیہانت پر بابو جی راو کو جاکر دیکھنا بھی کے سی آر کے لئے گورا نہیں تھا،ریونت ریڈی نے روڈ شو میں موجود عوام کی کثیر تعداد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آرایس قائدین و پولیس جانب سے کی رکاوٹوں کے باوجود عوام نے اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ اب عوام بی آرایس سے دھوکے کھانے والی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں ریت مافیا کو کے ٹی آرکی پشت پناہی حاصل ہے علاقے نیرلہ میں غیرمجاز طور پر ریت منتقل کرنے والے لاریوں کو عوام نے نقصان پہنچایا تھا کیونکہ تیزرفتاری کی وجہ علاقہ میں جانی نقصان ہوا ،بطوراحتجاج علاقے کے دلتوں نے دولاریوں کو آگ لگائی تھی اس کے برخلاف پولیس نے دلت بھائیوں کوحراست میں رکھ کر تھرڈ ڈگری استعمال کرتے ہوئے انہیں کہیں کا نہ رکھا ریونت ریڈی نے نیرلہ واقعے پر بنڈی سنجے کی خاموشی پر کئی سوال کھڑے کیے ،اس روڈ شو کو محمدعلی شبیر نے بھی مخاطب کرتے ہوئے ریاست اور مرکزی حکومت کو ایک ہی سکے کے دور رخ قرار دیا اور کہا کہ کے سی آر اندر سے خاکی چڈی و آر ایس ایس ایجنٹ ہیں شبیر نے کہا کہ تلنگانہ کے ہزارہ خواتین کا روزگار بیڑی پر منحصر ہے ایک طرف مرکز دوسری طرف ریاستی حکومت خواتین سے ان کا روزگار چھین رہی ہے جب کہ یہ خواتین گزشتہ کئی سالوں سے بیڑی بناکر خودکفالت کرتے ہوئے افراد خاندان کی پرورش اور مدد کر رہے ہیں ،اس روڈ شو کو قانون ساز کونسل ر کن سی جیون ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں پر مرکز پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اضافی قیمتوں کا راست اثر درمیانی افراد پر پڑتا ہے انہوں نے پکوان گیس قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے اپنے خطاب میں ریاستی حکومت پر بھی شدید تنقید کی ، سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر گوڈ، کے علاوہ کے کے مہندر ریڈی نے بھی مخاطب کیا۔