حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) لینکو ہلز میں آج لڑکی نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی لینکو ہلز کے ایک مکان میں گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی ۔ پولیس نے اس کی شناخت ملیکا کی حیثیت سے کی ہے ۔ جو گذشتہ تین ماہ قبل نندی گاما سے حیدرآباد آئی تھی ۔ اور اپنے گھر جانے کیلئے بے چین تھی ۔ لاک ڈاؤن کے سبب ملیکا گھر جانے سے خاصر تھی اور اس کی بات چیت بھی گھر والوں سے جاری تھی اور انہوں نے بھی لاک ڈاؤن کے اختتام کے بعد گھر آنے کا مشورہ دیا تھا ۔ اس دوران لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے عمارت کی 15 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔