لیورپول عرب آرٹس فیسٹیول کی شاندار واپسی، اس بار تھیم نوستالجیا

   

الظہران، 14 جولائی (ایجنسیز) برطانیہ میں عرب فنون اور ثقافت کا سب سے طویل عرصے سے جاری سالانہ جشن لیورپول عرب آرٹس فیسٹیول (لاف) اس ماہ ایک بار پھر واپس آ رہا ہے، اور اس بار اس کا موضوع نہایت معنی خیز اور جذبات انگیز : نوستالجیا (یادوں کا سفر) ہے۔ اب اپنے دوسرے عشرے میں داخل ہو چکا یہ فیسٹیول ایک مقامی کمیونٹی کی پہل سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ثقافتی جشن بن چکا ہے۔ رواں سال کا فیسٹیول20 جولائی تک جاری رہے گا اور اس کا مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ عرب دنیا اور اس کی مہاجر طبقات میں یادداشت، ورثہ اور ماضی کی تڑپ کس طرح فنکارانہ اظہار کو شکل دیتی ہے۔اس بار کے دو لسانی پروگرام میں فلم، موسیقی، ادب، اسٹیج ، کھانوں اور خاندانی سرگرمیوں کا امتزاج شامل ہے ۔ ہر چیزکے پس منظر میں شناخت، جدائی اور ثقافتی تسلسل پرگہرے خیالات نمایاں کیے جائیں گے۔ میڈیا نے طاہر قاسم سے بات کی، جو یمن سے تعلق رکھتے ہیں اور جنہوں نے 1998 میں لاف کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیسٹیول ابتدا میں ایک کمیونٹی کی کوشش تھی تاکہ لیورپول میں عرب شناخت اور ثقافتی فخر کو فروغ دیا جا سکے۔قاسم نے کہا نوستالجیا کا موضوع اس سفر کی علامت ہے جو ہم نے طے کیا ۔ ہم کہاں سے شروع ہوئے اور کہاں پہنچے۔ تئیس سال پہلے جب ہم نے اس کا آغازکیا تو سب کچھ غیر یقینی تھا، مگر جذبہ اور مقصد واضح تھا۔ ہم لیورپول میں یمنی اور عرب موجودگی کی نمائندگی چاہتے تھے، لیکن یہ نہیں جانتے تھے کہ اسے کیسے بیان کیا جائے۔ جو چند ابتدائی ثقافتی سرگرمیوں سے شروع ہوا، وہ آج ایک ایسی پلیٹ فارم میں تبدیل ہو چکا ہے ۔