اینفیلڈ ۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال کا ایک اور میچ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر فیصلہ کن ثابت۔ لیور پول نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد آرسنل کو شکست دے کر ای ایف ایل کپ کوارٹر فائنل میں رسائی پا لی۔ اینفیلڈ میں فٹبال کا بڑا مقابلہ، ای ایف ایل پری کوارٹر فائنل میں لیور پول اور آرسنل آمنے سامنے ہوئے۔ چھٹے منٹ اون گول کے آغاز سے میچ دلچسپ ہو گیا۔ 19 ویں منٹ میں آرسنل کے گول نے حساب برابر کر دیا۔ تابڑ توڑ حملوں اور 5-5 کے مساوی اسکور سے مقابلہ اعصاب شکن ہوگیا۔ پنلٹی شوٹ آؤٹ مرحلے سے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں لیکن لیورپول نے آرسنل کو شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ گول پوسٹ میں دیوار بننے والے کیپر ہیرو بن گئے۔