بارسلونا۔ارجنٹینا کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا چھوڑنے کا عزم کرلیا ہے ۔ ٹیم کے ساتھ ان کا معاہدہ جون2021 میں ختم ہوگا۔ہسپانوی ریڈیو اسٹیشن کڈینا سیر کی اطلاعات کے مطابق میسی پرکلب کے کھیلوں کے منیجر ایرک ابیڈل اور سابق کوچ ارنیسٹو ویلورڈے کے ساتھ جھگڑے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اس وجہ سے میسی2021 میںکلب کے ساتھ معاہدوں میں توسیع نہیں کرنا چاہتے ہیں۔لیونل میسی نے کلب سے معاہدے کی توسیع کے لیے مذاکرات ختم کردیے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میسی اور ان کے والد جورج نے کلب سے2017 میں ہونے والی تجدیدی معاہدے کی مزید توسیع کے لیے بات چیت شروع کی تھی لیکن وہ کلب سے مزید جڑے رہنے کے خواہاں نہیں ہیں۔میسی نے16 اکتوبر2004 میں بارسلونا کے لئے16 سال کی عمر میں آغاز کیا۔ اس وقت سے انہوں نے ٹیم کے لئے724 میچوں میں630 گول اور272 اسسٹس کئے ہیں۔ اس وقت کے دوران انہوں نے 34 اعزاز حاصل کیے جن میں10 لا لیگا اور4 یوئیفا چمپئنز لیگ شامل ہیں۔ میسی نے معاہدے میں2017 میں توسیع کی تھی۔اس سال جنوری میں ارنسٹو ویلورڈے کو بارسلونا سے کوچ کی حیثیت سے برطرف کردیاگیا تھا۔ اس کے بارے میں کلب کے اسپورٹ منیجر ایرک ابیڈل نے میسی کا نام لئے بغیر کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی ویلورڈے سے خوش نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے کوچ کو برخواست کردیا گیا۔ میسی نے جواب میں کہا کہ کھلاڑیوں کا نام لئے بغیر تنقید کرنا غلط ہے ۔ اس تنازعہ کے بعد میسی اور ابیڈل کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو گئے ۔کلب کے کپتان کھلاڑیوں کے معیار پر بھی دل برداشتہ ہیں۔بارسلونا کی جانب سے اس رپورٹ کے جواب میں کچھ نہیں کہا گیا اور تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔بعد ازاں اپریل میں انہوں نے کلب کے بورڈ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑی کورونا وائرس کے باعث ٹیم کی مالی مشکلات کو ختم کرنے میں مدد کے لیے معاوضے میں کمی کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔میسی 30 جون کو 700 گول اسکور کرنے والے دنیا کے7 ویں کھلاڑی بن گئے ۔
