لیون سڈنی ٹسٹ میں آرام کرنے کے لئے تیار نہیں

   

سڈنی۔31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی اسپنر لیتھن لیون نے کہا ہے کہ اگر شین وارن نے اپنے وقت میں آرام کر کے اسٹوارٹ میک گل کو کھیلنے کا موقع دیا ہوتا تو تب بھی وہ اس میچ میں مچل سویپسن کی خاطر آرام نہ کرتے۔ شین وارن کا کمنٹری کے دوران کہا تھا کہ سڈنی ٹسٹ میں نیتھن لیون آرام کرا کے مچل سویپسن کو ٹسٹ کیریئر کے آغاز کا موقع دیا جانا چاہئے جو 2017 میں ہندوستانی دورے پر ٹسٹ کیپ سے محروم رہے تھے۔ نیتھن لیون کے مطابق کوئنزلینڈ کیلئے مچل سویپسن کی کارکردگی لاجواب ہے اور وہ سڈنی میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں لیکن موجودہ ٹیم بہترین کھیل پیش کر رہی ہے لہٰذا مچل سویپسن کیلئے انہیں یا کسی فاسٹ بولرکو خارج کرنا ضروری نہیں۔