اندور۔ آف اسپنر ناتھن لیون نے ٹسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری آٹھ وکٹیں لے کر جمعرات کو یہاں ہولکر اسٹیڈیم میں تیسرے ٹسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ہندوستان کو اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز پرآؤٹ کردیا۔ ہندوستان کے لیے، ٹاپ آرڈر چیتشور پجارا نے 142گیندوں پر 59 رنز بنائے، بیٹنگ کے لیے مشکل پچ پر اپنے درست فٹ ورک کے ذریعے انہوں نے بہتر بیٹنگ کی لیکن باقی بیٹرس میں کسی حد تک شریاس ایر اور روی چندرن اشون نے کوشش کی ۔ آسٹریلیا کو سیریز کو 2-1 کرنے کے لیے 76 رنزکا ہدف دیا جبکہ لیون نے 8/64 کے ساتھ اننگز ختم کی۔آخری سیشن کا آغاز پجارا اورایر نے میتھیو کوہنیمن پر چوکا اور چھکا لگانے کے ساتھ کیا۔ ایر جنہوں نے لیون دو چوکے لگائے۔ایرکی جارحیت اختیار کی لیکن ان کی اننگز26 رنز پر ختم ہوئی۔ لیون کو مزید کامیابی اس وقت ملی جب کے ایس بھرت نے غلط لائن کھیلی اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پجارا نے نصف سنچری تک پہنچنے کے دوران انہیں اشون سے کچھ تعاون ملا۔ لیکن یہ قلیل مدتی رہا کیونکہ لیون نے اشون کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ پجارا نے آگے بڑھ کر لیون کو مڈ وکٹ پر چھکے مار کر جارحیت کا مظاہرہ کیا۔اسٹیو اسمتھ کے ایک شاندار کیچ نے ان کی اننگز کو ختم کردیا۔ دوگیندوں کے بعد لیون کی ایک اور وکٹ امیش یادو بنے جب انہوں نے مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ کیا اور وہ باؤنڈری پر کیچ آوٹ ہوئے۔ چار اوورزکے بعد لیون نے محمد سراج کو بولڈکرتے ہوئے ہندوستانی اننگز کا خاتمہ کیا۔ہندوستان جو پچھلے10 سال میں گھر پر صرف دو ٹسٹ ہارا ہے ۔ پہلی اننگز میں 109 پر ڈھیر ہونے والے میزبان ٹیم نے صبح کے سیشن میں آسٹریلیا کو 197 رنز پر آؤٹ کردیا۔آسٹریلیا نے اپنے آخری 6 وکٹس 12 رنز پرگنوائے۔
بمراہ کمر کی سرجری کے لیے
نیوزی لینڈ جائیں گے: رپورٹ
نئی دہلی۔ ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اپنی کمر کی چوٹ کی سرجری کے لیے نیوزی لینڈ جانے کا امکان ہے۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی میڈیکل ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے منیجرز نے روون شوٹن نامی ایک سرجن کو حتمی شکل دی ہے جس نے انگلینڈ کے فاسٹ بولرجوفرا آرچر کا علاج کیا تھا ۔ بمراہ جوگزشتہ پانچ ماہ سے باہر ہیں، سرجری کے لیے جلد از جلد آکلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔ شوٹن ماضی میں معروف آرتھوپیڈک سرجن گراہم انگلیس کے ساتھ کام کر چکے ہیں، جنہوں نے نیوزی لینڈ کے چندکھلاڑیوں کا آپریشن کیا تھا، جن میں ممبئی انڈینز کے بولنگ کوچ شین بانڈ بھی شامل ہیں، جنہوں نے شاؤٹن کا نام تجویز کیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شوٹن نے آسٹریلوی فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن کی سرجری میں انگلس کی مدد بھی کی تھی جب کہ انہوں نے بین دروشوئس اور جیسن بہرنڈورف کی سرجری کو بھی سنبھالا تھا، جو کمر کے مسائل سے بھی دوچار تھے۔ بمراہ کی بازیابی کا وقت 20 سے 24 ہفتوں کے درمیان ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 اور لندن میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل سے محروم رہ سکتے ہیں، اگر ہندوستان کوالیفائی کرتا ہے۔ بمراہ نے آخری بار25 ستمبر 2022 کو آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹی20 میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی اورکمر کی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے۔ بی سی سی آئی انتظامیہ کی موجودہ ترجیح بمراہ کو اکتوبر ۔ نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے تیارکرنا ہے۔