سیتا پور (اتر پردیش): سیتا پور ضلع کے ایک بی جے پی لیڈر پر اپنی کار سے سڑک بند کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جسے ایمبولینس میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا۔ مریض کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ بی جے پی لیڈر امیش مشرا نے ان سے پوچھ گچھ کرنے پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ مریض سریش چندر نے ہفتے کے روز سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر لکھنؤ کے دواخانہ سے رجوع کیا گیا۔ مریض اپنے اہل خانہ کے ساتھ ابھی ضلع اسپتال سے نکلا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔ امیش مشرا نے اپنی ویگن آرکار سڑک پرکھڑی کی تھی اور وہاں سے چلے گئے تھے جس کے وجہ سے ایمبولینس کا راستہ روک گیا تھا۔ ایمبولینس 30 منٹ سے زیادہ ٹہر گئی تھی اور سریش چندر درد سے کراہتے ہوئے اندر ہی دم توڑ گئے۔ بی جے پی لیڈر بعد میں واپس آئے اور جب آمنا سامنا ہوا تو غصے کے عالم میں اس نے گالیاں دینی شروع کردیں۔