لیڈز ٹسٹ : انگلینڈاورہندوستان کی ٹیموں میںاہم تبدیلیاں

   

ٹیم انڈیا کی پلیئنگ 11، جانیں کس کو جگہ ملی اور کس کو ڈراپ کیا گیا؟
نئی دہلی: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 20 جون سے پانچ میچوں کی سیریز شروع ہو رہی ہے۔ اس ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے میں اب صرف ایک دن رہ گئے ہیں۔ اس سے پہلے تمام کرکٹ شائقین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کا پلیئنگ 11 کیسا ہوگا۔ایسے میں اس کا جواب انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور سابق کوچ روی شاستری نے دیاہے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز کے ہیڈنگلے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بھارت کے پلیئنگ 11 کا اعلان کیا۔ اس میچ کے لیے اپنی ٹیم کا انتخاب روی شاستری نے کیا ہے۔انہوں نے اپنے پلیئنگ 11 میں پانچ بیٹسمین، پانچ گیند باز اور ایک وکٹ کیپر گیندباز کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم میں ایک اسپن بولر کو بھی جگہ دی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے بھارتی کپتان شبھمن گل کی بیٹنگ پوزیشن بھی تبدیل کر دی ہے۔ شاستری نے انہیں کوہلی کی جگہ چوتھے نمبر پر رکھا ہے۔روی شاستری نے کے ایل راہل کو یشسوی جیسوال کے ساتھ اپنے پلیئنگ 11 میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے سائی سدرشن کو تیسرے نمبر پر موقع دیا ہے۔ شاستری کی ٹیم میں گل نمبر 4 پر بیٹنگ کرتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کرون نائر کو پانچویں نمبر پر رکھا ہے۔ روی شاستری نے ابھیمنیو ایشورن کو جگہ نہیں دی ہے۔رشبھ پنت کو شاستری کی ٹیم میں چھٹے نمبر پر وکٹ کیپر کے طور پر رکھا گیا ہے۔ اسپنر رویندر جڈیجہ کو ساتویں نمبر پر جگہ ملی ہے۔ انہوں نے آٹھویں نمبر پر شاردول ٹھاکر یا نتیش کمار ریڈی میں سے کسی کو جگہ دینے کی بات کی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے تیز رفتار تینوں جسپریت بمراہ، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا کا انتخاب کیا ہے۔شاستری نے تیز گیند باز آکاش دیپ اور ارشدیپ سنگھ کو اپنی ٹیم سے باہر رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شاستری کی ٹیم میں کلدیپ یادو اور واشنگٹن سندر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دھرو جریل اور ابھیمانیو ایسوارن کو بھی مایوسی ہوئی ہے۔ دوسری طرف۔انگلینڈ نے بھی ہندوستان کیخلاف اپنی ٹیم اعلان کرتے ہوئے ہندوستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی ابتدائی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز کا پہلا میچ 21 جون 2025 سے شروع ہوگا۔اہم بات یہ ہے کہ کپتان بین اسٹوکس نے اعلان کیا ہے کہ اولی پوپ کو نمبر 3 پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جائے گا، جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر کرس ووکس بھی ٹیم میں واپس آ چکے ہیں۔ نوجوان کھلاڑی جیمی اسمتھ کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ سیریز انگلینڈ کے نئے کپتان اور نئی حکمت عملی کے تحت ایک نیا آغاز تصور کی جا رہی ہے۔