لیڈی ڈائنا کی نجی زندگی پر خوبصورت تصویری نمائش

   

لندن : برطانوی شاہی خاندان کے لیے فوٹوگرافر انورحسین اور ان کے بیٹے زیک اور سمیر نے کئی دہائیوں پر مشتمل خصوصی لمحات ریکارڈ کیے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق اس فوٹوگرافرز خاندان نے اب رسمی پورٹریٹ کی روایت سے آگے بڑھ کر شہزادی ڈیانا سمیت شاہی خاندان کے آرام دہ اورپرسکون انداز کو تصویری شکل دی ہے۔لیڈی ڈیانا کی 140 شاندار تصاویر اور ان کے ساتھ منسلک کہانیاں اس لیڈی ڈائنا ایگزیبیشن میں واک تھرو دستاویزی فلم کی مانند خصوصی طورپرزائرین کے لیے پیش کی گئی ہیں۔اس نمائش میں شرکت کرنے والے لیڈی ڈائنا کی مشہور ملبوسات کی جھلک کے ساتھ لیڈی ڈیانا کی زندگی ایک نوجوان لڑکی سے شہزادی اور اس کے بعد مشہور شخصیت اور آئیکان بننے تک کے مراحل دیکھ سکتے ہیں۔اس نمائش کے موقع پر مشہور فوٹوگرافر زیک حسین نے بتایا ہے کہ لیڈی ڈائنا اپنے شوہر پرنس چارلس کو پولو کھیلتے ہوئے دیکھنے جاتی تھیں اور اپنے بچوں ہیری اور ولیم کو بھی ساتھ لاتی تھیں اور ہم بھی وہیں پر کھیل رہے ہوتے تھے۔