لیڈی ڈاکٹر نے نومولود کو نئی زندگی عطا کی

   

حیدرآباد۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) ایک لیڈی ڈاکٹرنے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرکے ایک نومولود کو نئی زندگی عطا کی ہے۔ تفصیلات کے بموجب ڈیلوری کے فوری بعد ایک نومولود سانس نہیں لے رہا تھا اور ہاسپٹل کا آکسیجن مشین کام نہ کرنے پرلیڈی ڈاکٹر نے معصوم کے منہ میں 7 منٹ تک پھونکتے ہوئے اس کو نئی زندگی عطا کی ہے۔ اب اس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا میں وائرل ہو رہی ہے ۔ یہ واقعہ اترپردیش کے آگرہ ایٹماڈیور کمیونٹی ہیلت سنٹر میں پیش آیا۔ لیڈی ڈاکٹر کی کوشش کی سوشل میڈیا میں ستائش کی جارہی ہے۔ خوشبو نامی ایک حاملہ خاتون ڈیلیوری کیلئے ہاسپٹل سے رجوع ہوئی، ڈیلیوری کے بعد ڈاکٹر نے محسوس کیا کہ نومولود سانس نہیں لے رہا ہے، اس نے ہاسپٹل کے عملہ کو فوری آکسیجن کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔ عملہ نے جب لیڈی ڈاکٹر کو بتایا کہ آکسیجن مشین کام نہیں کررہا ہے تو ڈاکٹر نے مزید وقت ضائع کئے بغیر منہ سے نومولود کے منہ میں 7 منٹ تک پھونکتی رہی جس کے بعد نومولود نے اچانک سانس لینا شروع کردیا۔ ن