لندن : برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی کوششوں کے بعد بالآخر اسے 25 سال قبل لیڈی ڈیانا کی جانب سے ہاتھ سے لکھا گیا وہ مختصر نوٹ مل گیا ہے، جس سے لیڈی ڈیانا کے پرانے انٹرویو کا تنازع حل ہوسکتا ہے۔بی بی سی پر الزام ہے کہ اس کے صحافی مارٹن بشیر نے 1995 میں لیڈی ڈیانا اور اس کے بھائی کو جعلی دستاویزات دکھا کر انٹرویو دینے کے لیے قائل کیا تھا۔پاکستانی نڑاد برطانوی صحافی مارٹن بشیر پر الزام ہے کہ انہوں نے 1995 میں انٹرویو سے قبل لیڈی ڈیانا کے بھائی ارل چارلس اسپینسرکو ایسے بینک اسٹیٹ منٹ دکھائے جن سے ثابت ہوتا تھا کہ صحافی نے انٹرویو کے لیے پیسے بھی دیے ہیں۔