لیڈی کانسٹبل نے 86 سالہ ضعیف خاتون کو اپنی پیٹھ پر 5 کیلو میٹر تک پیدل چلتے ہوئے پہونچایا

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : گجرات کے صحرا میں پھنس جانے والی 86 سالہ ضعیف خاتون کو ایک خاتون پولیس کانسٹبل نے اپنی پیٹھ پر بٹھا کر پانچ کیلو میٹر تک پیدل چلتے ہوئے اس کی مدد کی ۔ 27 سالہ ورشاپدما اس وقت گجرات کے کچھ ضلع کے راپر پولیس اسٹیشن میں بحیثیت کانسٹبل خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ ضعیف خاتون مزید دو خواتین کے ساتھ کچھ کے صحرا میں موجود ایک مندر گئی تھی ۔ اور واپس آتے وقت آنکھیں چکرا گر زمین پر گر گئی ۔ اس ضعیف خاتون کی حالت کو دیکھ کر چند لوگوں نے اس کی راپر پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی ۔ پولیس کانسٹبل ورشا پدما پانی کے بوتل کے ساتھ پہونچی ضعیف خاتون کو پانی پلایا اور انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھا کر 5 کیلو میٹر تک لے گئی جس کا ویڈیو فی الحال سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس کو انسانی ہمدردی کی مثالی قراد دے رہے ہیں ۔۔ ن