لیڈی گاگا کو ایم ٹی وی ایوارڈ

   

نیویارک ۔8 ستمبر (ایجنسیز) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لیڈی گاگا نے 2025ء کے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں شاندارکامیابی حاصل کرتے ہوئے آرٹسٹ آف دی ایئرکا اعزاز اپنے نام کرلیا، اس موقع پر وہ اسٹیج پر آبدیدہ ہو گئیں اور جذباتی تقریر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ایوارڈ وصول کرتے وقت گاگا نے جیب سے ایک پرچہ نکالا اور رقت آمیز لہجے میں کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ اگر آج یہ ایوارڈ مل گیا تو یہ لمحہ میرے لیے کتنا قیمتی ہوگا، میں بیان نہیں کرسکتی کہ یہ اعزاز میرے لیے کتنا معنی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ ہونا بذاتِ خود ایک انعام ہے کیونکہ اس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کی دلوںکو جوڑنا اور ان کے دلوں میں خواب جگانا ہے۔اپنی تقریر کے دوران گاگا نے اپنے منگیتر مائیکل پولانسکی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے ایوارڈ ان کے نام کردیا۔