بیجنگ۔10 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے جھی جیانگ صوبے کے ویلنگ شہر میں ہفتہ کو آنے والے لیکما طوفان کے قہر سے بچانے کیلئے تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔تقریباً 187 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے اس تباہ کن طوفان سے جھی جیانگ کے علاوہ انھوئی، فوجیان اور جیانگسو صوبوں کے ساتھ ساتھ شنگھائی میونسپل علاقے کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ اس سال آنے والا یہ نواں طوفان ہے ۔جھی جیانگ صوبے میں جمعہ کی دوپہر ایمرجنسی خدمات میں تیزی لائی گئی۔ سات لاکھ سے زیادہ لوگوں کو گھر خالی کراکر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جن میں سے 110000 کو 12000 ریلیف کیمپوں میں پہنچایا گیا۔اس صوبے میں سینکڑوں کشتیوں کی خدمات روک لگا دی گئی ہے ، 288 طیاروں کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور کئی ریل راستوں پر ریل خدمات ملتوی کر دی گئی ہیں۔
