حیدرآباد : /23 اپریل (سیاست نیوز) لیک پولیس نے آج حاملہ خاتون کو ٹینک بنڈ میں خودکشی کرنے سے بچالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک نوجوان خاتون جسے ایک شخص نے شادی کے بہانے دھوکہ دیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ حاملہ ہوگئی تھی ۔ میدک سے تعلق رکھنے والی خاتون علاقہ بنجارہ ہلز میں مقیم ہے اور اسے کوکٹ پلی سے تعلق رکھنے والے ایک الیکٹریشن راج شیکھر نے شادی کرنے کے بہانے اس کا جنسی استحصال کیا اور بعد ازاں دوسری لڑکی سے شادی کرلیا ۔ راج شیکھر کی اس دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ 8 ماہ کی حاملہ خاتون نے سابق میں بنجارہ ہلز پولیس سے شکایت درج کروائی تھی جس پر ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور بعد ازاں راج شیکھر جیل سے رہا ہوگیا ۔ لیک پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔