حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سماج میں مایوس ہو کر خود کشیاں کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔ شہر حیدرآباد کی خوبصورت جھیل حسین ساگر ( ٹینک بنڈ ) پر خود کشی کی کوشش کرنے والے 390 افراد کی لیک پولیس نے جان بچائی ہے ۔ لیک پولیس اسٹیشن کی انسپکٹر منجولا نے بتایا کہ ہمارے پولیس اسٹیشن سے وابستہ 45 رکنی عملہ ہے جو دن رات شفٹوں میں حسین ساگر کی نگرانی کرتا ہے ۔ لیک پولیس پٹرولنگ کرتی ہے ۔ مونٹیڈ پولیس ، سٹی ارمڈ ویمن پولیس عملہ یہاں ڈیوٹی پر تعینات ہوتا ہے جو خود کشی کی کوشش کرنے والوں کو نا صرف بچاتے ہیں ان کی کونسلنگ بھی کی جاتی ہے ۔ زندگی سے مایوس ہو کر زندگیاں ضائع کردینے کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔ آپ کا خاندان آپ کے گھر پہونچنے کا منتظر ہوتا ہے ۔ زندگی کے لیے آپ جو نشانہ مختص کرتے ہیں ۔ اس کو حاصل کرنے کی آپ میں صلاحیت موجود ہے ۔ ہمت و حوصلے سے آگے بڑھنے والوں کا منزل خیر مقدم کرتی ہے ۔ منجولا نے بتایا کہ اس طرح کی کونسلنگ کرتے ہوئے مایوس لوگوں میں نیا حوصلہ پیدا کیا جاتا ہے ۔ ۔ن