لیہہ میں سلمان خان کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘کی شوٹنگ

   

سری نگر۔23 اگست(یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم بیٹل آف گلوان کی شوٹنگ لداخ کے دلکش مقامات پر باضابطہ طور پر شروع کر دی ہے ۔ شوٹنگ کے آغاز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر مداحوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔ فلم کے ہدایت کار اپوروا لکھیا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروجیکٹ دراصل بھارتی فوجیوں کی جرات اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی ایک کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم گلوان وادی میں 15 جون 2020 کو پیش آنے والے اُس تاریخی تصادم پر مبنی ہے جس میں کرنل بیکمالا سنتوش بابو کی قیادت میں بھارتی فوج نے چینی افواج کا مقابلہ کیا تھا۔