لیہہ میں مودی کا خطاب باعث فخر : روی شنکر

   

نئی دہلی: وزیر قانون و انصاف اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لیہہ پہنچکر فوجیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ ملک کے باشندوں کو ان (مسٹر مودی) پر فخر ہے ۔ مسٹر روی شنکر پرساد نے مائکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ” سوگندھ مجھے اس مٹی کی ، میں ملک کو جھکنے نہیں دوں گا”۔انہوں نے مزید کہا کہ “ملک کے باشندوں کو اپنے وزیر اعظم پر فخر ہے جو آج خود لیہہ پہنچ کر فوج کے بہادر جوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں”۔ واضح رہے کہ مسٹر مودی اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت جمعہ کے روز وادی گلوان میں چینی فوجیوں اور ہندوستانی فوجیوں کے مابین چھڑپ کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے لیہہ پہنچے ہیں۔