لیہہ میں 4.2 شدت کا زلزلہ، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

   

سرینگر: لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں جمعہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں جمعہ کی صبح 11 بجکر 2 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز لیہہ کا ہی کوئی علاقہ تھا۔