ل10 لاکھ آبادی میں دو لاکھ کا کورونا ٹسٹ

   


ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ،ریکوری کی شرح 98 فیصد ہوگئی
حیدرآباد: تلنگانہ میں 10 لاکھ افراد میں کورونا ٹسٹ کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ریاست میں ایک ملین آبادی میں 200475 کورونا ٹسٹ کئے گئے جو قومی شرح سے زیادہ ہے۔ قومی سطح پر 10 ملین آبادی میں 1.10 لاکھ ٹسٹ کئے جارہے ہیں۔ تین ماہ قبل تلنگانہ نے فی ملین آبادی کیلئے ایک لاکھ ٹسٹوں کے نشانہ کو عبور کرلیا تھا۔ ابتداء میں ٹسٹوں کی کمی کے سبب تلنگانہ کو تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم بعد میں ٹسٹوںکی تعداد میں اضافہ کردیا گیا۔ ریاست میں 19 سرکاری اور 56 خانگی لیباریٹریز کے علاوہ 1076 ریاپڈ انٹیجن ٹسٹ مراکز ہیں جہاں یومیہ تقریباً 40,000 ٹسٹ کئے جارہے ہیں۔ تعطیلات اور ہفتہ کے آخری دن ٹسٹوں کی تعداد میں کمی رہتی ہے۔ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن میں ایک ملین آبادی کیلئے 1.40 لاکھ ٹسٹوںکا نشانہ مقرر کیا ہے۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت کے مطابق تلنگانہ میں اموات کی شرح 0.54 فیصد ہے جبکہ قومی شرح 1.4 فیصد درج کی گئی۔ تلنگانہ میں ریکوری کی شرح 98.02 فیصد درج ہوئی ہے جبکہ قومی شرح 96.6 فیصد ہے۔