ل13لاکھ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی کے ساتھ مسافر گرفتار

   

شمس آباد 8 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 13 لاکھ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب سید خالد 36 سالہ جو شمس آباد ایرپورٹ سے فلائٹ نمبر FZ-440 کے ذریعہ دبئی جانے کی کوشش کررہا تھا، بیاگ اسکریننگ کے دوران اس کے بیاگ سے مشکوک اشیاء کا پتہ چلا اور جب اس کے بیاگ کی مکمل تلاشی لی گئی تو کپڑوں کے اندر سے 65 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے جس کی مالیت 13 لاکھ روپئے بتائی گئی۔