ل40 لاکھ سے زائد مائیگرنٹ ورکرس کا واپسی کیلئے رجسٹریشن

   

حیدرآباد 18 مئی ( پی ٹی آئی ) زائد از 40 لاکھ تارک وطن مزدوروں نے اپنے آبائی وطن واپسی کیلئے رجسٹریشن کروایا ہے ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کشن ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ریاستوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ان تمام افراد کی شناخت کرکے ان کا اندراج کیا جائے تاکہ ان کے سفر کو یقینی بنایا جاسکے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزتنہا تمام رجسٹرڈ مزدوروں کو ان کے مقامات کو روانہ نہیں کرسکتا کیونکہ اس سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اور ریاستوں کو بھی اس سلسلہ میںاپنا رول ادا کرنا ہوگا ۔ ملک بھر میں 40 لاکھ ورکرس نے واپسی کیلئے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے ۔ اترپردیش کیلئے 500 اور بہار کیلئے 400 شرامک اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔