حیدرآباد : مائناریٹی ایمپلائز کوآرڈینیشن و کنسلٹنسی اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کا اجلاس جناب شبیر الدین قادری صدر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ابتداء میں بانی میکا عبدالصمد اعظمی کی رحلت پر اظہارتاسف و تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرحوم مخلص اور ہمدرد انسان تھے۔ میکا کی ترقی میں اہم رول ادا کیا۔ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ مرحوم کے ورثا کو صبرجمیل عطا کرے۔ مؤظف طبقہ کو بجائے 36 قسطوں میں یکشمت پی آر سی بقایہ ادا کرے۔ سرکاری پوسٹ پر تقرر کیا جائے۔ کنٹراکٹ اور آوٹ سورسنگ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ مؤظف طبقہ کو مکان الاٹ کریں۔ پرانے شہر میں مخلوعہ عمارت میں مزید ایک نیا ویلینس ہیلت سنٹر قائم کرے تاکہ مؤظف کو آنے جانے میں سہولت ہو۔ پی آر سی کے اعلان پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ اس موقع پر ناظم علی نائب صدر، ڈاکٹر شیخ سیادت علی شریک صدر، نائب صدر سید ناظم الدین، محمد غوث ایڈوکیٹ، شہزادی بیگم اور سید احمد تنظیمی معتمد وغیرہ موجود تھے۔ قانونی مشیر ناظم الدین نے شکریہ ادا کیا۔