مئیرس،بلدی صدورنشین کا انتخاب چیف منسٹر نے انتخابی مبصرین مقر رکئے

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس نے جمعہ کو دو میونسپل کارپوریشنس کے مئیر،ڈپٹی مئیرس کے ساتھ ساتھ پانچ بلدیات کے صدرنشین و نائب صدرنشین کے عہدوں پر انتخاب کے لئے پارٹی مبصرین مقرر کئے ہیں۔ چیف منسٹر و ٹی آرایس سربراہ کے چندرشیکھر راو نے چہارشنبہ کو انتخابی مبصرین کے ناموں کا اعلان کیا۔وزرا اندراکرن ریڈی،گنگولہ کملاکر گریٹرورنگل میونسپل کارپوریشن کے انتخابی مبصرین ہوں گے جبکہ وزیر و یمولا پرشانت ریڈی اور ٹی آرایس کے جنرل سکریٹری این نریشن ریڈی کھمم میونسپل کارپوریشن کے مبصرین بنائے گئے ہیں۔پانچ بلدیات کے لئے ٹی آرایس کے انتخابی مبصرین میں وزیر ٹی سرینواس یادو (کتور) ، پارٹی جنرل سکریٹری ٹی رویندر راو (نکریکل)، کریم نگر کے سابق مئیر رویندر سنگھ اور تلنگانہ اسٹیٹ فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدرنشین وی پرتاپ ریڈی سدی پیٹ کے انتخابی مبصر ہوں گے ۔