مئیر کو کورونا کے بعد وزراء ‘ ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی میں تشویش

   

حیدرآباد۔26جولائی (سیاست نیوز) مئیر بی رام موہن کو کورونا توثیق نے وزراء‘ ارکان پارلیمان‘ ارکان اسمبلی و کونسل و کارپوریٹرس میں تشویش پیدا کردی ہے اور وہ اپنے دوبارہ معائنوں اور قرنطینہ اختیار کرنے پر غور کرنے لگے ہیں۔ مئیر دو یوم قبل شہر میں دواہم پروگرامس میں شرکت کرچکے ہیں اور وہ ریاستی وزراء جناب محمد محمود علی ‘ کے ٹی راما راؤ‘ سرینواس یادو‘ سرینواس گوڑ کے علاوہ رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اور ارکان اسمبلی کے ساتھ موجود تھے اور ان پروگراموں میں سماجی فاصلہ کا خیال نہیں رکھا گیا تھا ۔ ایس آر ڈی پی پراجکٹ کے افتتاح کے دوران کے ٹی راما کے علاوہ جناب محمد محمود علی ٹی سرینواس یادو متعلقہ رکن پارلیمنٹ و رکن اسمبلی کے علاوہ اراکین بلدیہ موجود تھے۔ نیکلس روڈ پر نیرا کیفے کا بھی افتتاح اسی دن کیا گیا اس میں بھی وزراء کے ہمراہ مئیر موجود تھے ۔