مئی سے ٹاٹا کی کاریں مہنگی ہو جائیں گی

   

نئی دہلی : ملک کی معروف گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹاٹا موٹرز نے یکم مئی سے اپنی مسافر گاڑیوں کی قیمتوں میں اوسطاً 0.6 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ قیمتوں میں اضافہ ریگولیٹری تبدیلیوں اور لاگت میں اضافے کی وجہ سے ضروری ہے ۔ کمپنی نے زیادہ تر بوجھ اٹھانے کی کوشش کی ہے لیکن اس کا کچھ حصہ صارفین کو بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت مسافر گاڑیوں کی قیمتوں میں اوسطاً 0.6 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جو کہ مختلف ماڈلز کے لیے مختلف ہوں گی۔