حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا نے مالیاتی سال 2023-24 کے ماہِ مئی کیلئے بینک تعطیلات کا کیلنڈر جاری کیا ہے جس کے تحت ایک ماہ میں تقریباً 12 دن بینکس بند رہیں گے جن میں یوم مئی، بدھا پورنیما، رابندر ناتھ ٹیگور جینتی، مہارانا پرتاپ جینتی کی تعطیلات شامل ہیں۔ 12 تعطیلات میں دوسرے اور چوتھے ہفتہ کے علاوہ اتوار بھی شامل ہے۔ یکم مئی کو یوم مئی یا مہاراشٹرا ڈے کے باعث بنگلور، چینائی، گوہاٹی، حیدرآباد، کوچی، کولکتہ، ممبئی، ناگپور، پٹنہ، تریونڈرم میں بینکس بند رہیں گے۔ 5 مئی کو بدھا پورنیما کے ضمن میں اگرتلہ، بھوپال، چندی گڑھ، دہرہ دون، جموں، کانپور، کولکتہ، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، رائے پور، رانچی، شملہ اور سری نگر میں بینکس بند رہیں گے۔9 مئی کو کولکتہ میں رابندرناتھ ٹیگور جینتی پر بینکس کو تعطیل رہے گی۔ 16 مئی کو سکم میں ریاست کی یوم تاسیس کے موقع پر بینک کو چھٹی رہے گی۔ 22 مئی کو مہارانا پرتاپ جینتی کے موقع پر شملہ میں بینکس بند رہیں گے۔ 24 مئی کو قاضی نذرالاسلام کے یوم پیدائش کے موقع پر تریپورہ میں بینکس بند رہیں گے۔ 7، 14، 21 اور28 مئی کو ملک بھر کے تمام بینکس کو اتوار کی تعطیل رہے گی۔ 13 اور 27 مئی کو ملک بھر کے بینکس دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو کام نہیں کریں گے۔ بینکوں کو تعطیلات کے پیش نظر عوام کو آن لائن بینکنگ سے استفادہ کا مشورہ دیا گیا ہے۔ر