حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) مئے نوشی کے دوران ایک ساتھی نے دوسرے ساتھی کا قتل کردیا ۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ بابا سائی اس کے ساتھی ومشی کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ بابا سائی پیشہ سے مزدور تھا جو بوڑاپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص اس کے ساتھی کے ہمراہ مئے نوشی کیلئے گیا اور دونوں نے شدت سے شراب پینے کے بعد جھگڑا شروع کردیا ۔ اس دوران ومشی نے اس کے ساتھی پر شراب کی بوتل سے حملہ کردیا جو اس حملہ میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہو گیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔