حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ماؤسٹوں کے ساتھ مشتبہ روابط رکھنے پر عثمانیہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو آج گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ کے جگن جو وپلوا راجیتلو سنگم کے رکن اور انقلابی مصنف اسوسی ایشن سے وابستہ ہیں، کو آج ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں مشتبہ طور پر ماؤسٹوں سے میل جول رکھنے پر غیر قانونی سرگرمیوں انسداد قانون کے مختلف دفعات کے تحت کیس درج رجسٹر کر کے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان کی رہائش گاہ سے بعض دستاویزات اور الیکٹرانک اشیاء بھی ضبط کی گئی ۔