ماؤسٹوں سے مذاکرات کرنے مرکز سے سی پی آئی قائد نارائنا کا مطالبہ

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے سی پی آئی ماؤسٹ کی جانب سے ہتھیار ترک کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ سی پی آئی ماؤسٹ تنظیم نے مرکزی حکومت سے فوری مذاکرات کی شرط پر ہتھیار ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نارائنا نے مرکزی حکومت سے مانگ کی کہ وہ ماؤسٹ پارٹی کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے مذاکرات کا آغاز کرے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں اور بے زمین افراد کو حقوق دلانے کے لئے ماؤسٹ تحریک شروع ہوئی اور یہ ایک نظریاتی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندوق سے مسائل حل نہیں کئے جاسکتے جس کا احساس ماؤسٹ تنظیم کو ہوچکا ہے۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ جنگلاتی علاقوں میں قیام عمل کیلئے ماؤسٹوں سے مذاکرات شروع کئے جائیں ۔1