ماؤسٹوں نے اسکول کی عمارت دھماکہ سے اُڑا دی سیاہ قوانین کے خلاف کارروائی

   

گیا۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے گیا ڈسٹرکٹ میں مشتبہ ماؤسٹوں نے ایک اسکول عمارت کو دھماکہ سے اُڑا دیا اور وہاں سے فرار ہونے سے قبل سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت والے ورقیے چھوڑ گئے جس میں بی جے پی کو ایک فسطائی حکومت سے تعبیر کیا گیا تھا۔ دریں اثناء سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو مشرا نے بتایا کہ اسکولی عمارت خالی تھی اور دھماکہ کے بعد کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جو بانکے بازار پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں تک وہاں سی آر پی ایف کی جمعیت تعینات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہاتھوں سے تحریر کردہ ورقیے بھی دھماکہ کے مقام سے حاصل ہوئے ہیں جہاں برہمن وادی، ہندوتوا وادی اور فسطائی بی جے پی حکومت کی زبردست مذمت کی گئی تھی۔