کولکتہ ۔ /2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے نے آج ممنوعہ دہشت گرد تنظیم سی بی آئی (ماؤسٹ) کے مفرور پراپرٹی منیجر منوج چودھری کو یہاں گرفتار کرلیا ۔ 48 سالہ منوج پر جھارکھنڈ کے ایک اسلحہ کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ وہ جھارکھنڈ کے ضلع گریڈھی کا متوطن ہے ۔ اسے مغربی بنگال کے ہگلی سے گرفتار کیا گیا ۔ اس کے قبضہ سے کئی دستاویزات ضبط کئے گئے جن سے غیرمنقولہ جائیدادوں کی معاملتیں ظاہر ہوتی ہیں ۔
