ماؤنوازوں سے روابط پر تلنگانہ میں مزید دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 20 اکٹوبر ( پی ٹی آئی) پولیس نے اتوار کو کہا کہ ممنوعہ سی پی آئی (ماؤنواز) کے ساتھ شہری علاقوں میں رابطے رکھنے اور ان نے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ جاری کاررائیوں کے ایک حصہ کے طور پر مزید دو افراد کو گرفتار کرلا گیا ہے ۔ جن میں ایک وکیل بھی شامل ہے ۔ پولیس نے کہا کہ انیل کمار ایڈوکیٹ اور ڈی سریش کو بھدرادری ‘ گتہ گوڑم ضلع میں گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے جب وہ مشتبہ حالت میں گذر رہے تھے ۔ ان دونوں کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے ۔ سی پی آئی ماونواز کے تلنگانہ سکریٹری جگن نے انیل کو تین میموری کارڈس اور چار مکتوب دیا تھا اور اپنی تنظیم کے مختلف قائدین کے حوالے کرنے کی ہدایت کی تھی۔