نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل سے بات چیت کرکے ریاست میں ماؤنوازوں کے حملے کے بعد صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور مرکز کی طرف سے ریاستی حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست کے نکسل متاثرہ دنتے واڑہ ضلع میں چہارشنبہ کو گشت سے واپس آنے والے جوانوں کی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس میں سیکورٹی فورسز کے 11 اہلکار شہید اور کچھ زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعدامیت شاہ نے مسٹر بگھیل کو فون کیا اور حالات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد جوانوں کی گاڑیوں میں استعمال کیا گیا ہے ۔