ماؤنٹ ایورسٹ کی برف ختم ہو رہی ہے !

   

کھٹمنڈو: حال ہی میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے برطانوی کوہ پیما کینٹن کول نے کہا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ پر برف پگھل رہی ہے اور یہ ’خشک چٹان‘ میں تبدیل ہو رہا ہے ۔ کول نے اس ہفتے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کیا اور یہ 17 ویں بار تھا جب کول نے اس پہاڑی چوٹی کو سر کیا ہے۔ 2004میں پہلی بار 8,849 میٹر (29,032 فیٹ) چوٹی کو سر کرنے والے 49سالہ کول نے ہفتہ کے روز کہا کہ یہ بڑا پہاڑ اب خشک ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کھٹمنڈو میں اپنی ریکارڈ کوہ پیمائی مہم سے واپسی کے بعد ایک انٹرویو میں اگر ہم 2000 ء کی دہائی کے وسط کی بات کریں تو اس وقت بہت زیادہ برف ہوا کرتی تھی۔ اس کی تصدیق نیپالی اور پدیاترا کے حکام نے بھی اس ہفتے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑ کا ایک عمومی رجحان زیادہ پتھریلا اور کم برف ہونا ہے لیکن یہ سال بہ سال مختلف ہوتا رہتا ہے ۔ کول نے کہا کہ انہوں نے ایورسٹ کی چوٹی کی طرف جانے والے راستے کے پر کبھی اس طرح چٹانوں کو گرتے نہیں دیکھا تھا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پہاڑ اب کتنا خشک ہے ۔ میرے خیال میں یہ بارش کی کمی، برفباری کی کمی کی وجہ سے ہے ۔ یہ گلوبل وارمنگ یا کسی بھی قسم کی ماحولیاتی تبدیلی ہو سکتی ہے ۔