ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر 5جی سگنل دستیاب

   

بیجنگ ۔ یکم / مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینی رخ سے ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھائی کرنے والے کوہ پیما افراد اب ہائی اسپیڈ 5جی کووریج سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔سرکاری میڈیا نے جمعہ کو اطلاع دی کہ دور دراز کے ہمالیہ خطہ تبت میں دنیا کے اس سب سے اونچائی والے علاقہ پر 5جی اسپیڈ چالو ہوگئی ہے ۔ ماؤسٹ ایورسٹ کے بیس اسٹیشن پر جسے 6500 میٹر کی اونچائی پر بنایا گیا ہے ، جمعرات کو 5جی کووریج کیلئے کارکرد ہوگیا ۔ یہ بیس کیمپ دنیا کی سب سے اونچائی پہاڑی چوٹی پر بنایا گیا ہے ۔ چین کی بڑی سرکاری ٹیلی کام کمپنی چائینا موبائیل اس 5جی سرویس کی فراہمی عمل میں لارہا ہے ۔ اس سے قبل بھی 5300 میٹر اور 5800 میٹر کی بلندی پر دو بیس اسٹیشن بنائے گئے تھے ۔ موجودہ اسٹیشن ۔نیپال سرحد پر واقع ہے ۔