حیدرآباد 29اپریل(یواین آئی) آندھرا پردیش کے الوری سیتاراما راجو ضلع میں ماؤ نوازوں و پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ماؤ نوازوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقہ میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ کاکولا مامیڈی اور کنتارم کے قریب پولیس اور ماؤ نوازوں کا سامنا ہوا جس پر ماونوازوں نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ماؤ نواز فرار ہوگئے ۔