ماؤیسٹوں کے خلاف ‘ این آئی اے کے چھتیس گڑھ و تلنگانہ میں دھاوے

   

حیدرآباد 9 ستمبر ( سیاست نیوز ) قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے آج سی پی آئی ماؤیسٹوں کے خلاف چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں دھاوے کئے ۔ این آئی اے نے سکیوریٹی فورسیس کے خلاف استعمال کرنے دھماکو مادوں کی ضبطی کے سلسلہ میں یہ دھاوے کئے ۔ اس کیس میں جملہ 12 ملزمین کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ این آئی اے نے تلنگانہ اور چھتیس گڑھ میں دو مقامات پر دھاوے کئے ۔ تلنگانہ میں کوتہ گوڑم اور ورنگل میں یہ دھاوے ہوئے ۔