ماؤ نواز جوڑے کی خودسپردگی

   

حیدرآباد۔ یکم فروری ( یواین آئی ) تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں ماؤ نواز جوڑے نے خودسپردگی اختیار کی۔ سنجو اور سونی نے جمعرات کو ملگ ضلع مستقر میں ایس پی ڈاکٹر پی شبریش کی موجودگی میں خودسپردگی اختیارکی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ اہم لیڈر ماؤنواز پارٹی کے اصولوں کو ناپسند کرنے ، پارٹی کے لیے عوام کی حمایت میں کمی اور صحت کے مسائل کی وجہ سے ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ ہتھیار ڈالنے والے جوڑے کو حکومت کی طرف سے انعامات دیئے جائیں گے اور ان کی بازآبادکاری کو یقینی بنایاجائے گا۔