نئی دہلی : ملک میں کورونا ہاسپٹلس میں آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کیلئے مرکزی وزارت داخلی امور نے اتوار کو تمام غیرطبی مقاصد کیلئے مائع آکسیجن کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ ساتھ ہی وزارت نے آکسیجن تیار کرنے والی یونٹس کو ہدایت دی ہیکہ وہ اعظم ترین پیداوار کریں اور طبی اجتماعات کیلئے حکومت کیلئے اس کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ وزارت نے اپنے احکام میں بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت نیشنل ایگزیکیٹیو کمیٹی نے ملک بھر میں طبی آکسیجن کی بلارکاوٹ سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے کئی اہم فیصلے کئے ہیں۔